IPB

USA Search | UK Search Search Directory | Free Forex Web Proxy | Keywords

Welcome Guest ( Log In | Register )

 
Reply to this topicStart new topic
Ram Chand Pakistani
admin
post Aug 4 2008, 05:58 AM
Post #1


Administrator
***

Group: Root Admin
Posts: 12,805
Joined: 9-May 08
Member No.: 1







پاکستانی فلم کی انڈیا میں نمائش

فلم’ خدا کے لیے‘ کے بعد ’ رام چند پاکستانی‘ دوسری فلم ہے جو ہندوستانی ناظرین کو بھی محظوظ کرے گی

پاکستان ميں بنی فلم ’ رام چند پاکستانی‘ کی نمائش یکم اگست کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سنیماگھروں ميں بھی ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی فلم بیک وقت ہندوستان اور پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔

ان دنوں دلی ميں اوسیان فلمی میلے میں اس فلم کی نمائش کی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے فلم کی نوجوان ہدایت کارہ مہرین جاوید جبار اور ان کے والد جاوید جبار دلی آئے تھے۔

گزشتہ دنوں ایک دیگر پاکستانی فلم ’خدا کے لیے‘ کی بھی ہندوستان میں نمائش ہوئی تھی اوراس کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی لیکن یہ فلم دونوں ملکوں ميں ایک ساتھ ریلیز نہيں ہوئي تھی۔

جس طرح فلم’خدا کے لیے‘ میں بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کام کیا تھا اسی طرح اس فلم میں بھی بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس ایک ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی پاکستان میں رہنے والے دلت ہندو خاندان کی ہے۔ کہانی کے مطابق ایک آٹھ سالہ لڑکا راستہ بھٹک کر ہندستانی سرحد میں داخل ہو جاتا ہے۔اس کا باپ بھی اس کا پیچھا کرتا ہوا پہنچ جاتا ہے۔ دونوں کو جاسوسی کے الزام میں قید کر لیا جاتا ہے۔ سرحد کے اس پار بچے کی ماں نندیتا داس رہ جاتی ہیں۔

نندیتا داس بالی وڈ کی ایسی فنکارہ ہیں جنہوں نے متوازی سنیما (پیرلل سینما) میں کام کیا اور ان کے کام کی کافی تعریف ہوئی ہے۔

نندیتا نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انسانی بنیادوں پر مبنی ہے۔’یہ فلم دونوں طرف کے سیاستدانوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دے گی۔ حالانکہ اس فلم میں کسی طرح کی سیاسی لیکچربازی نہیں ہے لیکن اس ایک واقعہ سے بہت کچھ بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔‘
مہرین جاوید جبار نے’کہانیاں‘ اور’بیوٹی پارلر‘ جیسی کئی کامیاب ٹی وی سیریئل بنائے ہیں


مہرین جنہوں نے’کہانیاں‘ اور’بیوٹی پارلر‘ جیسے کئی کامیاب ٹی وی سیریئل بنائے ہیں، اس فلم کے ذریعہ انہوں نے فلمسازی کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی فلم کے اچھے ہونے کا پیمانہ اس کی تجارتی کامیابی نہیں ہو سکتی۔

پرسیپٹ پکچرز اس فلم کو انڈیا میں نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں۔اس کمپنی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس فلم کو اگلے ماہ ہندوستان کے کئی بڑے شہروں میں ایک ساتھ پیش کریں گے جس میں سنگل سکرین اور ملٹی پلیکس بھی شامل ہیں۔

فلمساز سکرپٹ رائٹر مہیش بھٹ کو اس بات کی خوشی ہے کہ اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فلموں کے تبادلے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مہرین سے کارا فلم فیسٹول میں ملاقات کر چکے ہیں اور وہ ایک بہترین ہدایات کارہ ہیں انہوں نے ان کی یہ فلم دیکھی ہے۔

بھٹ کا کہنا ہے کہ مہرین نے جو فلم بنائی ہے اسے آپ متوازی سنیما کا نام دے سکتے ہیں۔ایسی فلموں کے ناظرین کی بڑی تعداد ہندوستان میں ہے۔


--------------------
-------------------------------------------------------------------------------------------
AdGuru.org is a current happenings discussions board for Information Technology, News and Fun
visit: www.adguru.org
Go to the top of the page
 
+Quote Post
admin
post Oct 19 2008, 04:15 PM
Post #2


Administrator
***

Group: Root Admin
Posts: 12,805
Joined: 9-May 08
Member No.: 1



can anybody translate the above test in english. We shall be thankful.


--------------------
-------------------------------------------------------------------------------------------
AdGuru.org is a current happenings discussions board for Information Technology, News and Fun
visit: www.adguru.org
Go to the top of the page
 
+Quote Post

Fast ReplyReply to this topicStart new topic
Tags
No Tag inserted yet

1 User(s) are reading this topic (1 Guests and 0 Anonymous Users)
0 Members:

 



RSS Lo-Fi Version Time is now: 6th January 2009 - 09:24 AM